حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز)آج این سی پی نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی
کی تشکیل حکومت کے لئے تائید کریگی۔ چنانچہ اس پارٹی کے اہم لیڈر پراپول
پٹیل نے آج کہا کہ مہاراشٹر میں عوامی حکومت
کے لئے این سی پی بی جے پی کی
تائید کرنے کو تیار ہے۔ تاہم دوسری جانب بی جے پی لیڈروں کی جانب سے یہ کہا
جا رہا ہے کہ این سی پی بد عنوان جماعت ہونے کی وجہ سے اسکی تائید کے
حصول کا کوئی سوال ہی نہیں۔